30 جنوری، 2015، 5:02 PM

نیتن یاہو

ایران ، اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا ہے لیکن کامیاب نہیں ہوگا

ایران ، اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا ہے لیکن کامیاب نہیں ہوگا

مہر نیوز/30 جنوری/ 2015 ء : اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ لبنان کے مقبوضہ علاقہ مزارع شبعا میں اسرائیلی فوج پر حملہ کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے اور ایران ، اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا ہے لیکن کامیاب نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ لبنان کے مقبوضہ علاقہ مزارع شبعا میں اسرائیلی فوج پر حملہ کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے اور ایران ، اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا ہے لیکن کامیاب نہیں ہوگا۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایران کی طرف سے منظم حملوں کا سامنا ہے ایران ، اسرائيل کو نابود کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ملےگی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران شبعاحملے کا ذمہ دار ہے جس میں 17 اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے لیکن اسرائیل نے اس حملے میں صرف دو فجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی ۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے معاہدے کے خلاف ہے۔

News ID 1849138

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha